19 جولائی، 2023، 4:14 PM

فرانس میں جاری مظاہروں میں شدت؛ 700 سے زیادہ مظاہرین کو قید کی سزا

فرانس میں جاری مظاہروں میں شدت؛ 700 سے زیادہ مظاہرین کو قید کی سزا

فرانس کے وزیر انصاف نے اعلان کیا کہ ملک میں حالیہ مظاہروں کے دوران 700 سے زائد افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی انٹرنیشنل ریڈیو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانس کے وزیر انصاف ایرک ڈوپونٹ موریٹی کا کہنا ہے کہ  ملک میں حالیہ ملک گیر بدامنی کے دوران پیرس پولیس کی طرف سے ایک 17 سالہ نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہروں میں لگ بھگ 742 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 

فرانسیسی مظاہرین کے لیے ججوں کے "فیصلہ کن" ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے، ڈوپونٹ نے کہا کہ امن کی بحالی کے لئے فیصلہ کن اور اصولی ردعمل انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ فرانس میں حالیہ مظاہروں میں، مجموعی طور پر 1,278 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 95 فیصد سے زیادہ پر توڑ پھوڑ سے لے کر پولیس افسران پر حملہ کرنے کے مختلف الزامات ہیں اور اس سے قبل 600 افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

فرانس میں 2005 کے بعد سے اب تک کا سب سے شدید عوامی احتجاج اس سال 27 جون کو پیرس میں اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے نائل مرزوقی نامی الجزائر کے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کے بعد فوراً ہی اس ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج پھیل گیا۔ 

یہ احتجاج تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہا اور آخر کار اسپیشل فورسز اور بکتر بند گاڑیوں کی سڑکوں میں آمد کے بعد یہ سلسلہ پرتشدد جھڑپوں کے ساتھ تھم گیا۔
 

News ID 1917907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha